Get in touch on

Download Mukabbir App

سیرت النبی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)

ہمارے پیارے نبی دنیا کی بہت عظیم ہستی ہیں۔ ہمارے نبی عرب کے قبیلے قریش سے تعلق رکھتے تھے۔ ہمارے نبی سے ہی ساری دنیا میں اسلام پھیلا۔ اس کائنات میں آپ کی حیثیت بے مثال ہے۔ جو غار حرا سے طلوع ہوئی اور ساری دنیا میں بھا گئی۔ نبی کی زندگی انسان کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ حضور کے اخلاق کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

آپ نہایت سادہ اور پاکیزہ زندگی کے مالک تھے۔ آپ کی خوش اخلاقی نے بھی سب کے دلوں کو جیت لیا۔ اور کافر بھی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔ ہمارے پیارے نبی کے آنے سے عرب دھمک اُٹھا۔ اندھیرا دور ہو گیا اور جہالت ختم ہو گئی۔ آپ رحم دل تھے۔ اللہ تعالٰی نے آپ کو ساری دنیا میں اسلام پھیلانے کے لیے بھیجا۔ آپ کی سیرت اور خوش مزاجی روز مرہ زندگی سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے نبی سیچ کے راستے پر چلنے والے اور میٹھی زبان بولنے والے تھے۔ آپ کے آنے سے پہلے عرب جہالت میں ڈوبا ہوا تھا۔

اس دور میں بیٹیوں کو زندہ دفنایا جاتا تھا۔ آپ کے آنے سے یہ دور ختم ہوا۔ آپ بچوں سے بھی بہت زیادہ محبت کرتے تھے ۔ خاص طور سے یتیم بچوں سے بے انتہا پیار کرتے تھے۔ آپ صادق اور امین کے نام سے جانے جاتے تھے۔ آپ حاجت مندوں کی حاجت پوری کرتے ، غریبوں کی مدد کرتے، مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے اور در گزر سے کام لیتے۔ فتح مکہ کے موقع پر آپ نے اپنے دشمنوں کو بھی معاف فرمادیا۔

پس ہمیں آپ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے۔
اظہار ہے عشق سے تو خدا بھی نہ رہ سکے
تعریف حسن محمد میں سارا قرآن لکھ دیا

تحریر: اریبہ فاطمہ
کلاس: پنجم
کیمپس: ساہِيوال