محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی چھوٹی بہن تھی۔۔ پیشے کے لحاظ سے وہ دانتوں کی ڈاکٹر تھیں۔ برصغیر کے ساتھیوں نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کیا۔ انھوں نے مسلم خواتین میں آزادی کا شعور پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کیا۔
تحریک پاکستان کے فعال میں کردار ادا کیا۔ یہاں تک کے انھوں نے ڈاکٹری چھوڑ دی۔ اپنی تمام کوششیں اور اپنا وقت تحریک پاکستان کے لیے وقف کر دیا۔ تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کا بھر پور ساتھ دیا اور ان کی وفات کے بعد بھی قوم کی خدمت کی کاوشوں کو جاری رکھا۔
جس کے نتیجے میں قوم نے انھیں مادر ملت کے خطاب سے نوازا۔
تحریر: اقرا نذیر
کلاس: پنجم
کیمپس: ساہِيوال